’کیا ویکسین لگوانے کے بعد بھی ماسک پہننا ہو گا؟“ اماراتی حکومت نے ویکسین سے متعلق درجنوں سوالات کے جوابات دے دیئے

تحدہ عرب امارات میں کورونا کی ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک8 لاکھ سے زائد افراد نے ویکسین لگوالی ہے تاہم ہزاروں افراد دُبئی ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر اماراتی ہیلتھ اداروں سے ویکسین سے متعلق کئی سوالات پوچھ رہے ہیں،جن میں سے کچھ سوالات کے جوابات آپ بھی جاننا چاہتے ہوں گے، ہم آپ کو ان سوالات کے وقتاً فوقتاً جواب دیتے رہیں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سوال: میں ویکسین لگوا چکا ہوں، کیا مجھے اس کے بعد بھی ماسک پہننا اور دیگر گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہو گا؟
جواب: دُبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ویکسین سب سے موثر طریقہ ہے تاہم صرف اس سے بچاؤ ممکن نہیں ہے ویکسین لگوانے کے بعد بھی سماجی فاصلے کی پابندی، ہاتھوں کو صاف رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ ویکسین لگوانے کے فوری بعد کورونا سے بچاؤ کی اینٹی باڈیز پیدا نہیں ہو جاتیں، ابتدائی دنوں میں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔
سوال: کیا کورونا سے متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد ویکسین لگوا سکتا ہے؟
جواب: جی بالکل لگوا سکتا ہے، وہ وائرس سے متاثر ہونے کی تاریخ کے تین ماہ بعد ویکسین لگوا سکتا ہے۔تاہم ایک بات یاد رہے کہ کورونا سے متاثرہ فرد کے اندر اس وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی باڈیز یعنی قوتِ مدافعت پیدا ہو جاتی ہے، جس کے بعد اس وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں، اس لیے نہ لگوائے بغیر بھی گزارا ہو سکتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سوال: اگر کسی نے انفلوئنزا یا کسی اور بیماری کی ویکسین لگوا ئی ہے تو کیا اس کے بعد وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگوا سکتا ہے، اس میں کوئی مسئلہ تو نہیں؟
جواب: جی ہاں۔ کوئی بھی شخص انفلوئنزا یا کسی اور بیماری کی ویکسین کے بعد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا سکتا ہے تاہم انفلوئنزا وغیرہ کی ویکسین لگوانے کے بعد کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کم از کم چار ہفتوں کا وقفہ ضروری ہوگا۔

سوال: میں نے پچھلے دنوں سینوفارم کی کورونا بچاؤ ویکسین لگوائی ہے ، کیا میں اب فائزر کی ویکسین بھی لگوا سکتا ہوں؟
جواب: بالکل نہیں۔ کورونا کی ایک ہی ویکیسن لگوانی چاہیے ، ایک ویکسین کے بعد دوسری قسم کی ویکسین بھی لگوانا ہرگز محفوظ نہیں ہے۔
سوال: میں نے کورونا ویکسین کا پہلا انجکشن لگوا لیا ہے تاہم بیس روز بعد دوسرا انجکشن لگوانا شاید ممکن نہ ہو سکے کیونکہ میں دُبئی میں موجود نہیں ہو ں گا؟ کیا میں یہ دوسرا انجکشن تیس روز یا اس کے بعد کسی دن لگوا سکتا ہوں؟
جواب: عام طور پر ایک ویکسین کے دو انجکشن لگائے جاتے ہیں جن میں 20 روز کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ زیادہ بہتر یہی ہو گا کہ مقررہ 20 روز دوسرا انجکشن لگوا لیا جائے کیونکہ اسی صورت میں یہ ویکسین زیادہ بہتر طور پر کام کرتی ہے اور اینٹی باڈیز بنانے کا عمل اچھے طریقے سے انجام پاتا ہے۔ مقررہ شیڈول پر عمل کرنے سے ہی ویکسین کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔

سوال: اگر میں نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے تو کیا دُبئی سے باہر سفر کرنے یا علاج کی غرض سے مجھے پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا ہوگا؟
جواب۔ جی نہیں۔آپ پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی سے ہرگز مستثنیٰ نہیں ہیں۔ تما م افراد کو دُبئی میں سکریننگ اور کورونا ٹیسٹ سے متعلق پالیسیز اور قواعد و ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔
سوال: کیا ویکسین کا دوسرا انجکشن لگوا کر کورس مکمل کرنے کے بعد بھی کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا پڑے گا؟
جواب: جی بالکل ۔ کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔ یہ پابندی اس وقت تک ہو گی جب تک اماراتی ہیلتھ اتھارٹیز کی جانب سے نئی ہدایات یا اعلانات سامنے نہیں آ جاتے۔
اماراتی صحت اداروں سے پوچھے گئے مزید سوالات اور ان کے جوابات بھی ہم جلد آپ کی خدمت میں پیش کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!