شیخ زاید گرینڈ مسجد سنٹر کا شاندار اقدام،غیر ملکی کارکنان میں روزانہ 15 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں

متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کی وجہ سے اس بار افطار ٹینٹوں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ہزاروں غریب کارکنان کو افطار کی سہولت متبادل ذرائع سے فراہم کی جا رہی ہے۔ فلاحی ادارے بھی سماجی فاصلے کو ممکن بنا کر لاکھوں افراد میں افطار پیکٹس تقسیم کر رہے ہیں۔ نیکی کے اس کام میں شیخ زاید گرانڈ مسجد سنٹر کی جانب سے بھی بھرپور حصہ لیا جا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے دمطابق شیخ زاید گرینڈ مسجد سنٹرکی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ابوظبی کے کارکنان میں روزانہ 15 ہزار افطار پیکٹس تقسیم کیے جا رہیں ۔ اس فلاحی کام میں آرمڈ فورسز آفیسرز کلب اینڈ ہوٹل کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ روزانہ پندرہ ہزار افراد کو کھانا فراہم کرنے کے لیے 90 شیفس اور 145 کارکنان پر مشتمل ٹھیک 24 گھنٹے مختلف شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔ جس کی بدولت کارکنان کو افطار سے قبل کھانے کی تقسیم ممکن بنائی جا رہی ہے۔ یہ افطار پیکٹس ابوظبی میں مختلف کمپنیوں کے درجنوں لیبر کیمپس میں بھجوا ئے جاتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

شیخ زاید سنٹر کے مطابق ہزاروں افراد کے لیے کھانے کی تیاری کے وقت حفظان صحت کے اصولوں پر پوری طرح عمل کیا جاتا ہے اور افراد میں سماجی فاصلے کی پابندی کو بھی ممکن بنایا جاتا ہے۔ تیار کیے گئے کھانے پیکٹس کی صورت میں خصوصی ٹرکس کے ذریعے مختلف لیبر کیمپس بھجوائے جاتے ہیں۔ یہ ٹرکس ابوظبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ ہیں، جن میں کھانے کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے تمام تر ٹیکنالوجی اور سہولت موجود ہے۔شیخ زاید سنٹر کے کلچرل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر امل بماطرف کا کہنا تھا کہ سنٹر کی جانب سے انسانی ہمدردی اور فلاح پر مبنی اس سرگرمی میں آرمڈ فورسز آفیسرز کلب اینڈ ہوٹل کے اشتراک کی بدولت خوراک تقسیم کر کے اماراتی سماج میں یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ جو کہ امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کا ویژن ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس حوالے سے آرمڈ فورسز آفیسرز کلب اینڈ ہوٹل کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخہ الکعبی کا موقف تھا کہ ہماری جانب سے اس فلاحی اقدام کا مقصد رمضان کے دوران بقائے باہمی اور رواداری کی اقدار کو مضبوط تر بنانا ہے۔ کھانے کی تیاری اور ڈیلیوری کی یہ سرگرمی آخری روزے تک جاری رہے گی۔ اس کے لیے ہم شیخ زاید گرینڈ مسجد سنٹر کے بھی شکر گزار ہیں، جن کے تعاون سے ابوظبی میں واقع لیبر سائٹس پر مختلف ثقافتوں اور ممالک سے جُڑے افراد کو کھانے کی تقسیم ممکن ہو پائی ہے۔ اس اقدام سے اماراتی ثقافت کی سخاوت اور دریا دلی پر مبنی اقدار ظاہر ہوتی ہیں جو عرب اور اسلامی تہذیب کا خاصہ ہیں۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!