اماراتی پولیس کا احسن اقدام: پہاڑی علاقوں میں پھنسے 9 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

متحدہ عرب امارات پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ راس الخیمہ پولیس نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 9 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے ایئرونگ ڈیپارٹمنٹ کو شکایت موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ راس الخیمہ کے علاقے شیہا میں کوہ پیما دوران ٹریکنگ پھنس گئے ہیں۔ کرنل طائر سعید راشد الیاماہی راس الخیمہ پولیس کے ایئرونگ کے سربراہ ہیں۔ ڈیلی گلف اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کنٹرول روم میں 2 الگ الگ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ 9 کوہ پیما دوران ٹریکنگ دشوار گزار علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوتے ہی کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس لوکیشن تک پہنچی تو معلوم ہوا کہ جس علاقے میں کوہ پیما پھنسے ہیں وہاں تک کسی گاڑی کا پہنچنا ممکن نہیں۔ اس لیے فوری طور پر فضائی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

کرنل طائر کی جانب سے کوہ پیماؤں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ دشوار گزار اور خطرناک علاقوں میں ٹریکنگ کرنے سے گریز کریں اور اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راس الخیمہ پولیس مدد فراہم کرنے پر مقامی افراد کی شکرگزار ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!