شیخ محمد بن راشد کا عرب ہیلتھ ٹریڈ نمائش کا دورہ، شہری ہردلعزیز حکمران کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے

دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونے والی خطے کی سب سے بڑی میڈیکل کانفرنس میں 64 ممالک کی 2300 کمپنیاں جمع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے میڈیا آفس کی جانب سے تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے حکمران اور امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں عرب ہیلتھ ٹریڈ نمائش کا دورہ کیا۔

دبئی کے حکمران کے ساتھ اس دورے کے موقع پر ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد اور دبئی کے ڈپٹی حکمران شیخ مختوم بن محمد موجود تھے۔ عرب ہیلتھ خطے کی سے سے بڑی میڈیکل کانفرنس ہے۔

چار روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 64 ممالک کی 2300 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ جو کہ صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!