اماراتی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شیخہ مریم بنت علی بن راشد ال معلیٰ ہم میں نہیں رہیں

شیخہ مریم بنت علی بن راشد ال معلیٰ جمعرات کی رات جہان فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق رائل کورٹ کے سربراہ، ممبر سپریم کونسل اور ام القوین کے فرمانروا شیخ سعود بن راشد ال معلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم شیخ سلطان بن احمد ال معلیٰ کی بیوہ شیخہ مریم بنت علی بن راشد ال معلیٰ ہم میں نہیں رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ جمعرات اس جہان فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!