دبئی:کیا آپ ایک پلیٹ بریانی کی قیمت 45 ہزار روپے ادا کرسکتےہیں؟

بریانی کے لذیذ پکوان سے کون ہے جو واقف نہیں؟ کیا آپ بریانی کے دلدادہ ہیں؟ اگر ہیں تو کیا آپ ایک پلیٹ بریانی کے عوض 45 ہزار روپے دے سکتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق سب سے مہنگی بریانی کھانے کے لیے آپ کو دبئی جانا ہوگا۔ جی ہاں بالکل دنیا کی سب سے مہنگی بریانی کی ایک پلیٹ کی قیمت ہے صرف 45 ہزار روپے۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں واقع بمبئی بورو نامی ریستوران نے خاص قسم کی بریانی متعارف کروادی ہے۔ جو قیمت میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی اور ذائقے میں بھی یہ کسی کو قریب نہیں لگنے دیتی۔ اس خاص قسم کی بریانی کا نام ‘رائل گولڈ بریانی’ ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس بریانی کی خاص بات 23 قیراط سونے کے ورق ہیں۔ جن سے سجا کر ایک بڑی سنہری پلیٹ میں صارف کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس بریانی کا مزہ چکھنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک ہزار درہم کی رقم ہونی چاہیے جو کہ پاکستانی 45 ہزار روپے بنتے ہیں۔ یاد رہے کہ بریانی کی تاریخ مغل شہنشاہوں سے جاملتی ہے۔ اس لیے اگر اسے شاہی خوراک کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات سے لیکر چاول کے دانے تک میں لذت ایسی ہے کہ کوئی بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ رائل گولڈ بریانی میں اور کیا خاص بات ہے جو اس کو اتنا قیمتی بناتی ہے؟ تو جناب اس میں شامل ہے کشمیری دنبہ سیخ کباب، پرانے دہلی کی دنبہ چانپیں، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ۔ یہ سب چیزیں اس سچ میں رائل بنادیتی ہیں۔ سوچیں سنہری پلیٹ سونے کے اوراق میں لپٹی مذکورہ تمام لوازمات سمیت مختلف قسم کے رائتے کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ تو آپ بھی ہوجائیں تیار مزیدار بریانی کا ذائقہ چکھنے کے لیے لیکن یاد رہے یہ بریانی کھانا جیب پر کافی بھاری پڑسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!