دبئی والوتیارہوجاؤ!!! ویک اینڈ سہانا ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے لگاتار بارشوں کی پیشن گوئی کردی

دبئی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز میں بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت کے بہت سے علاقوں میں پہلے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان علاقوں میں ابوظہبی، الدفرا اور ڈیلما آئسلینڈ شامل ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

آئندہ پانچ روز کی پیشن گوئی میں محکمے کی جانب سے تین روز تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمے کے مطابق 25 فروری کو کچھ ساحلی اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ 26 فروری کو مشرقی اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح 27 تاریخ کو بھی مشرقی علاقہ جات میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!