اماراتی ریاست میں خوفناک حادثہ، ڈرائیور شدید زخمی، 2 اُونٹ ہلاک

متحدہ عرب امارات میں ایک حادثے کے نتیجے میں کار سوار شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ اس کی گاڑی کی زد میں آ کر دو اُونٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ اُم القوین میں پیش آیا ہے۔ اُم القوین پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ الاتحاد اسٹریٹ پر راس الخیمہ جانے والی سڑک پر پیش آیا ہے جس کی اطلاع گزشتہ روز دوپہر پونے دو بجے پولیس کے آپریشنز روم کو موصول ہوئی۔ جس کے فوراً بعد پولیس پٹرولنگ ٹیم اور ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی۔ جائے حادثہ پر عرب ڈرائیورزخمی حالت میں پڑا تھا، تاہم اس کی گاڑی کی ٹکر سے دو اُونٹ ہلاک ہو چکے تھے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔اس نوعیت کے پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران محتاط ڈرائیورنگ کریں اور پوری توجہ سڑک پر رکھیں۔ گاڑی میں سوار تمام افراد بھی سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں۔ جبکہ اونٹ مالکان کو بھی اپنے جانوروں کو سڑکوں اور رہائشی علاقوں سے دُور رکھنا چاہیے۔ تاکہ ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق نہ ہوں۔ اس واقعے میں اونٹ مالک کی بھی بہت بڑی غفلت ہے۔ اکثر اونٹ اچانک سڑک کے بیچ میں آ جاتے ہیں، جس سے ڈرائیورز کو فوری طور پر بریک لگانے کا موقع نہیں ملتا۔ ان حادثات میں کئی افراد کی جانیں بھی جا چکی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

واضح رہے کہ امارات میں کل سوموار کے روز سے خوفناک گرد و غبار کی آندھی چل رہی ہے ۔ جس نے ڈرائیورز کوبڑی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر حدِ نگاہ بہت ہی کم ہو گئی، جس کے وجہ سے حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک بڑا حادثہ ایمریٹس روڈ پر ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دُبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل سیف مہیر المزروعی نے بتایا کہ دُبئی اور شارجہ میں آندھی کے طوفان نے حد ِ نگاہ کم کر دی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور ڈرائیورز کو سڑک صاف نظر نہ آنے حادثات کا سامنابھی کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس روڈ پر بھی ایک ایسے ہی حادثے میں 34 گاڑیوں کی آپس میں ٹکر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بریگیڈیئر المزروعی نے بتایا کہ درجنوں گاڑیوں کے ٹکرانے کا یہ حادثہ ایمریٹس روڈ پر شارجہ جانے والی سڑک پر القُدرہ برِج کے آگے پیش آیا ہے۔ گاڑیوں کے اس بڑے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، ایک کو درمیانی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو کو معمولی زخم آئے ہیں۔ اس حادثے میں 34 گاڑیاں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے تمام ڈرائیورز کو تاکید کی ہے کہ اس خراب موسم کے دوران ٹریفک قوانین پر پوری طرح عمل کریں ۔ خراب موسم اور حدِ نگاہ کم ہونے کی صور ت میں گاڑی کی رفتار ہلکی کر لیں اور اگلی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!