دبئی:سائیکل ریلی 2021 کے 6 مرحلے کا آغاز، ٹریفک پلان کی رو سے متعدد راستے بند رہیں گے، شہری احتیاط برتیں

دبئی کے شہری سائیکل ریلی کی وجہ سے جمعہ دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک گھر سے نکلتے ہوئے احتیاب برتیں۔ سڑکیں بند ہونے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سائیکل ریلی کے چھٹے مرحلے کی میزبانی کررہا ہے جس کا آغاز 26 فروری کو ہوگا۔ دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے عملی اقدامات مکمل کرتے ہوئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت جمعہ کی دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک شہریوں کو متعدد سڑکوں پر دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سائیکل ریلی 165 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہے ہے جسے مختلف مراحل میں طے کیا جارہا ہے۔ تاہم تمام راستے مرحلہ وار بند کیے جائیں گےجنہیں مرحلہ وار ہی کھولا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دبئی انتظامیہ کے مطابق راستے دوپہر 12 بجے بند کیے جائیں گے لیکن دبئی سٹیج سے ریلی کا آغاز 12 بجکر 35 منٹ پر ہوگا اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس کا اختتام 4 بجکر 30 منٹ پر ہوجائے گا۔ انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائیکلسٹس کو دبئی کی تاریخی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ جو کہ دنیا کے مشہور ترین مقامات ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق ڈیرہ میں الخلیج سٹریٹ دوپہر ساڑھے بارہ بجے جزوی طور پر بند کردی جائے گی جسے 12 بجکر 55 منٹ پر کھولا جائےگا۔ بنیاس سٹریٹ سے شروع ہونے والا حصہ، ریبٹ سٹریٹ سے ہوتا ہوا راس الخور روڈ تک جائے گا۔ اس سارے حصے کو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ سے لیکر 1 بجکر 15 منٹ تک بند رکھا جائےگا۔ امید کی جارہی ہے کہ سائیکل ریلی 1 بجکر 10 منٹ پر دبئی العین روڈ سے گزرے گی جس کے بعد میدان اور الحدیقہ سٹریٹ سے 1 بجکر 25 منٹ تک گزر جائے گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے بعد الواصل سٹریٹ، التھانیا سٹریٹ اور جمیرا سٹریٹ کو 1 بجکر 20 منٹ سے لیکر 1 بجکر 40 منٹ تک بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پلان کے مطابق جوبل علی کی جانب جانے والی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سٹریٹ کو 1 بجکر 35 منٹ سے لیکر 2 بجکر 5 منٹ تک جزوی طور پر بند کیا جائے گا۔ شہریوں کو دوپہر 2 بجے سے لیکر 2 بجکر 40 منٹ تک العاصیل سٹریٹ، قرن الصبھا روڈ، الخیل 1، ہیسا سٹریٹ اور شیخ زید بن ہمدان النہیان سٹریٹ پر دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کے بعد القدرا روڈ اور صیہ السلام سٹریٹ 2 بجکر 35 منٹ سے لیکر 3 بجکر 55 منٹ تک جزوی طور پر بند رہے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ القدرا روڈ کی جانب جاتے ہوئے ہیسا سٹریٹ سے سائیکلسٹ ام سقیم کی جانب شام 3 بجکر 30 منٹ سے 4 بجکر 20 منٹ کے درمیان پہنچیں گے۔ اس دوران یہ راستے جزوی طور پر بند رہیں گے۔ اس ریلی کا اختتام پامین ہوٹل کے اٹلانٹس میں ہوگا اس دوران پام جمیراح سے متصل راستے 4 بجکر 15 منٹ سے 4 بجکر 35 منٹ تک جزوی طور پر بند رہیں گے۔ دبئی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس دوران انہیں سڑکوں پر دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!