دبئی کے حکمران شہریوں کے لیے احسن اقدام، الیکٹرانک شناختی کارڈ جاری کردیا، بےشمار فوائد سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اماراتی شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن اماراتی شناختی اور شہریت کی اتھارٹی کی سمارٹ ایپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی جانب سے شناختی کارڈ کا ایک جدید ورژن کا اجرا کیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن اتھارٹی کی اینڈرائیڈ اور آئی فون سمارٹ ایپ پر دستیاب ہے۔ اماراتی اتھارٹی کی جانب سے اپنے صارفین کو کہا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک کارڈ کو تمام سرکاری کاموں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جب تک ان کے شناختی کارڈ نہیں بن جاتے۔ یہ کارڈ خودکار طریقے سے بن جائیں گے۔ الیکٹرانک کارڈ میں ایک کیوآر کوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ جسے تمام سرکاری اداروں میں آفیشل کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ الیکٹرانک کارڈ اصل کارڈ کی طرح استعمال ہوگا۔ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک کارڈ دراصل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں جدت لانے کی مہم کا حصہ ہے۔ اپنے بیان میں اتھارٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ وہ امارات میں تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔ جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ الیکٹرانک شناختی کارڈ پر تمام سہولیات فراہم کریں۔ یاد رہے کہ نیا الیکٹرانک پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی منظوری گزشتہ سال نومبر میں پہلی مرتبہ دبئی کے حکمران اور یواےای کی نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مختوم کی جانب سے ایک کیبنٹ میٹنگ میں کی گئی تھی۔ اس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ حفاظتی تدابیر کے تحت اماراتی شناختی کارڈ کو نئے ڈیزائن میں تبدیل کردیا جائے گا۔ نئے شناختی دستاویزات کی مدد سے ظاہری اور سائبر حملے سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی دستاویزات کو محفوظ بنانے اور سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ آئی سی اے کی جانب سے جاری کردہ اماراتی آئی ڈی دراصل شناختی کارڈ ہے۔ جو کہ تمام اماراتی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے قانونی ضرورت بھی ہے۔ یہ کارڈ سرکاری سہولیات، موبائل فون سروس، یوٹیلٹی سروس اور ایئرپورٹ پر ای گیٹ یا سمارٹ گیٹ سے امیگریشن کی سہولت حاصل کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس شناختی کارڈ کی مدد سے فیڈرل نیشنل کونسل کے انتخابات میں ووٹ کا حق بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!