متحدہ عرب امارات: شہریوں کے لیے خوشخبری، عید پر لمبی چھٹیاں منتظر ہیں، حکومت نے اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے سرکاری ہیومن ریسورس کی جانب سے عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ایک لمبا ویک اینڈ اماراتی شہریوں کا منتظر ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے سرکاری ہیومن ریسورس کے مطابق عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس اعلان کے مطابق اگر ماہ رمضان 20 دنوں کا ہوتا ہے تو ملازمین 4 چھٹیاں منا سکیں گے جو کہ 11 مئی سے شروع ہوکر 14 مئی تک ہوں گی۔ لیکن اگر ماہ رمضان 30 ایام پر محیط ہوتا ہے تو ملازمین کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔ جو کہ 11 مئی سے شروع ہوکر ہفتہ 15 مئی تک ہوں گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ ماہ رمضان کا آغاز گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ سے ہوا تھا اور موسمیات کا پتہ دینے والے ماہرین کی پیشن گوئی کے مطابق رواں سال ماہ رمضان 30 ایام پر محیط ہوگا جس کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ اماراتی شہری 5 دن کی لمبی چھٹی منائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!