متحدہ عرب امارات کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، سرکاری سہولیات حاصل کرنے کے لیے فیس آئی ڈی کی سروس متعارف کروادی گئی

دبئی کے حکمران کی جانب سے متعارف کروائی گئی اس جدید سہولت کو دو ماہ کے عرصے میں ہر ادارے میں لانچ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلا بائیومیٹرک فیس اور فنگرپرنٹ ٹیکنالوجی متعارف کروانے جارہا ہے۔ جس کا مقصد ملک کی پہلی نیشنل ڈیجیٹل شناخت کا منصوبہ شروع کرنا ہے جس کا فائدہ اماراتی شہریوں اور یہاں مقیم غیرملکیوں کو شامل کیا جائے گا۔ دبئی کے حکمران اور نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جسے دوماہ کی قلیل مدت میں لانچ کردیا گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

مملکت کے خبررساں ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے بعد اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری کام کی غرض سے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ یاد رہے کہ اماراتی حکومت دنیا کی پہلی حکومت بن گئی ہے جس نے اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔ جس کا مقصد شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے علاوہ انہیں سرکاری سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 1 اعشاریہ 38 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ صارفین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!