دُبئی گلوبل ولیج کی شاندار آفر ، صرف 25 درہم فی گھنٹہ میں مجالس کی بکنگ کروائیں

دُبئی گلوبل ولیج کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب یہ پارک شام 6 بجے کھُلے گا اور دوپہر 2 بجے بند ہوگا۔ اس تبدیلی کا مقصد لوگوں کو سحری اور افطار کی سہولت بھی فراہم کرنا ہے۔ دُبئی گلوبل ولیج اب 2 مئی تک جاری رہے گا جس کا مقصد سلور جوبلی تقریبات کو اور شاندار بنانا ہے۔ مہمانوں کو رمضان کے دوران ثقافتی اور روایتی اقدار سے شناسا ہونے کا موقع ملے گا۔ رمضان کے دوران ہر ویک اینڈ پر آتش بازی ہو گی اور افطار کینن بھی چلائی جائے گی۔ رمضان کی راتوں میں مہمان یہاں پرشاپنگ کر سکیں گے، مزے مزے کے پکوان کھا کیں گے اور اس کے علاوہ ’مشاہراتی‘ جیسا کلچرل سرپرائز بھی ہو گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

گلوبل ولیج کی جانب سے مہمانوں کے لیے آؤٹ ڈور مجلس کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بکنگ گلوبل ولیج کی ویب سایٹ یا ایپ کے ذریعے کروائی جا سکتی ہے۔ ایک گھنٹہ کے لیے مجلس کی بکنگ کروانے پر 25 درہم ادا کرنا ہوں گے، جبکہ تمام رات کے لیے بکنگ کی فیس 75 درہم ہو گی۔ ایک مجلس میں چھ لوگ بیٹھ سکیں گے۔ ان مجالس سے ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ فلاحی تنظیموں کو عطیہ کیا جائے گا تاکہ مستحق لوگوں کی بھی رمضان کے دوران بھرپور امداد ہو سکے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

گلوبل ولیج کے چیف ایگزیٹو آفیسر بدر انواہی نے کہا ”ہم رمضان کی خوشیاں لوگوں کو اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ منانے کے شاندار ماحول مہیا کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہاں پر آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو ایک محفوظ اور خوشیوں بھرا ماحول میسر آئے گا۔ اس کے علاوہ وہ دُنیا بھر میں رمضان سے مخصوص مختلف ثقافتی رنگوں سے بھی واقف ہو سکیں گے۔ رمضان ہر سال کروڑوں افراد کے لیے ڈھیر خوشیاں لاتا ہے۔ اور ہم گلوبل ولیج میں رمضان نائٹس کے ذریعے اپنے مہمانوں کے ساتھ بھی یہ خصوصی وقت شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ انواہی نے کہا ہے ”یہ بہت اچھا ہوگا کہ گلوبل ولیج کا سنگ میل سیزن یعنی سلور جوبلی سیزن رمضان کے بابرکت مہینے میں اختتام کو پہنچے۔ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جو یہاں پر آئے اور مل جُل کر خوشیاں سمیٹتے رہے ہیں۔ ہم بزرگوں کو نوجوانوں کا رمضان کے دوران گلوبل ولیج میں بھرپور خیر مقدم کریں گے تاکہ ہمارا یہ 25 واں سیزن یادگار طریقے سے اختتام پذیر ہو سکے۔“

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!