امارت میں مقیم افراد کی معاشی حالت سنبھل گئی، لوگوں نے چار ماہ میں بینک اکاؤنٹس میں10 ارب درہم ڈیپازٹ کرا دیئے

متحدہ عرب کے معاشی حالات آہستہ آہستہ سنبھل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اخراجات کرنے کے بعد اب رقم بھی بچنا شروع ہو گئی۔ اماراتی سنٹرل بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سال 2021ء کے پہلے چار ماہ کے دورن لوگوں نے 10 ارب درہم کی رقم بچا کر اپنے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرا دی ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے چار ماہ کے دوران لوگوں کی جانب سے بچائی گئی رقم 189.22 ارب درہم تھی جو اس سال کے پہلے چار میں بڑھ کر 199 ارب درہم ہو گئی ہے، اس طرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.77 ارب درہم کی اضافی رقم بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی ہے۔ اگلے چند ماہ کے دوران بچت کی رقم میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ امارات کے مقامی بینکوں کے پاس موجود کُل رقم کا 88فیصد سیونگ اکاؤنٹس میں موجود ہے۔

ایمریٹس NBD کے سینیئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور ریٹیل بینکنگ اینڈ ویلتھ مینجمنٹ کے سربراہ سوؤ سرکار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں میں رقم بچانے کا رحجان بڑھ گیا ہے، اسی وجہ سے لوگ اپنی کمائی کااب زیادہ سے زیادہ حصہ سیونگ اکاؤنٹس میں جمع کروا رہے ہیں تاکہ کسی بُرے وقت کی صورت میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی وجہ سے امارات میں سیونگ اکاؤنٹس کے ایوریج بیلنس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگ اب زیادہ رقم خرچ کرنے کی بجائے زیادہ رقم بچانے پر دھیان دے رہے ہیں۔ ہماری جانب سے بھی ایسی کمپینز اور سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں جن میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رقم اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حالیہ دنوں ہم نے ’Save.Win.Drive‘ نامی کمپین شروع کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقم سیونگ اکاؤنٹس میں جمع کروائیں تاکہ وہ پُرکشش انعامات کے حقدار بن سکیں۔ اس مہم میں لوگوں نے بہت مثبت رسپانس دیا ہے۔

مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں افراد کا اکاؤنٹ بیلنس گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں کا منافع پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 85فیصد بڑھ گیا ہے، جس کی بڑی وجہ رقوم جمع کرانے کے رحجان میں اضافہ اور قرضوں اور ایڈوانس رقم میں کمی ہے۔ شارجہ اسلامک بینک کی جانب سے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں ڈیپازٹ کی شرح میں 5.6 فیصد کا اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے جبکہ ابوظبی کمرشل بینک کے ڈیپازٹس میں بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے۔ بینک کے مطابق اس کے ڈیپازٹ کی شرح میں 5فیصد کی کمی ہوئی ہے اور ڈیپازٹس میں 18.7 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!