امارات کی ایک ریاست میں درجہ حرارت 33ڈگری تک پہنچ گیا، آج دُھند اور بارش کی کیا صورت حال ہے؟ جانیے

اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج کے روز بھی ابوظبی اور دیگر اماراتی علاقوں میں دھند دکھائی دے رہی ہے۔ کئی مقامات پر حدِ نگاہ 1 ہزار میٹر سے کم ہو گئی ہے ، جس کے باعث کئی اہم شاہراہوں پر حدِ رفتار گھٹا کر 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی تھی جو صبح کے وقت دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ ابوظبی پولیس نے تاکید کی ہے کہ ڈرائیورز محتاط ڈرائیونگ کریں۔گزشتہ روز کی دُھند سے سب سے زیادہ ابوظبی کے علاقے ہی متاثر ہوئے تھے جن میں سویہان اور صیح ال سدیرہ کے علاقے شامل ہیں۔ آج رات سے لے کر کل صبح تک بھی گہری دھند کا امکان ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج اکثر مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ رات کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے گا۔ساحلی علاقوں میں سارا دن 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ آج مملکت کے اندرونی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا تاہم فجیرہ میں آج خاصی گرمی پڑنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔


دُبئی میں آج دن میں درجہ حرار ت26جبکہ رات میں21 سینٹی گریڈ ہو گا۔جبکہ ابوظبی میں درجہ حرارت دن میں25 سینٹی گریڈ اور رات کے وقت22 سینٹی گریڈ ہو گا۔ شارجہ میں دن کے وقت درجہ حرارت27 اور رات میں20ہو گا۔ عجمان میں27سینٹی گریڈ جبکہ رات میں درجہ حرارت20 سینٹی گریڈ پر آ جائے گا۔اُم القوین میں دن میں درجہ حرارت 27جبکہ رات میں19سینٹی گریڈ ہو گا۔راس الخیمہ میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 27سینٹی گریڈ اور رات میں19سینٹی گریڈ ہو گا۔ فجیرہ میں درجہ حرارت33 اور رات میں22سینٹی گریڈ رہے گا۔

یہاں آپ کو یہ بات بتاتے چلیں کہ اگلے چند روز میں امارات میں مصنوعی طریقے کے ذریعے بارشیں ہونے والی ہیں۔ مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ کا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ بھی بن گیا ہے۔ کلاؤڈ سیڈنگ کا مقصد امارات میں شدید گرم موسم کو معتدل بنانا ہے۔ 2019ء میں بھی گرمیوں کے موسم میں مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔کلاؤڈ سیڈنگ کی بدولت دُبئی، شارجہ ، ابوظبی سمیت کئی علاقوں میں ڈھیروں ڈھیر بارش ہوئی تھی۔
Source: Khaleej Times

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!