خوشخبری، ابوظبی، شارجہ، راس الخیمہ اور فجیرہ والے آج بھی بارش کے لیے تیار رہیں

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز کی بارش سے گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو بریک لگ گئی ہے۔ گزشتہ روز کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں نے بارش سے خوب لطف اٹھایا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کے روز بھی بارش کی خوش خبری سُنا دی ہے۔ آج ابوظبی، شارجہ، العین، راس الخیمہ اور فجیرہ میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔مشرقی ریاستوں میں مقیم افراد سے کہا گیا ہے کہ آج اگر انہیں باہر نکلنا ہے تو اپنی چھتری لازمی لے کر نکلیں، کیونکہ کسی بھی وقت بارش متوقع ہے۔ کچھ مقامات پر زیادہ بارش ہو گی اور کچھ پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ آج صبح سے ہی راس الخیمہ اور فجیرہ میں بادل دکھائی دے رہے ہیں جو دوپہر کے وقت بارش برسانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب ابوظبی کے علاقے سویہان، العین اور شارجہ کے علاقے الزاید میں بھی بارش کا بھرپور امکان ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوسری جانب دُبئی اور عجمان میں مطلع صاف رہے گا۔ ان ریاستوں میں بارش کا امکان کم ہے۔ البتہ ہلکے بادل کچھ جگہوں پر دکھائی دیں گے۔دُبئی میں آج خاصی گرمی ہو گی۔ آج صبح دُبئی کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج امارات کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 41 ڈگری کے درمیان ہوگا۔ جن علاقوں میں آج بارش کا بھرپور امکان ہے جس سے وہاں کا موسم کچھ بہتر ہو جائے گا اور گرمی کی شدت میں چند روز کے لیے کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی جس سے ڈرائیورز کو پریشانی ہو سکتی ہے۔۔ سارا دن 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دُبئی میں آج صبح درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات میں28 سینٹی گریڈ ہو گا۔جبکہ ابوظبی میں درجہ حرارت صبح میں35 سینٹی گریڈ اور رات کے وقت25 سینٹی گریڈ ہو گا۔ شارجہ میں دن کے وقت درجہ حرارت33 اور رات میں26ہو گا۔ عجمان میں32سینٹی گریڈ جبکہ رات میں درجہ حرارت26 سینٹی گریڈ پر آ جائے گا۔اُم القوین میں دن میں درجہ حرارت 31جبکہ رات میں25سینٹی گریڈ ہو گا۔راس الخیمہ میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 34سینٹی گریڈ اور رات میں24سینٹی گریڈ ہو گا۔ فجیرہ میں درجہ حرارت32 اور رات میں28سینٹی گریڈ رہے گا۔
Source: Gulf News

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!