متحدہ عرب امارات نے ایک اور تاریخ رقم کردی، خلائی پروگرام کے لیے خاتون خلانورد منتخب

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون سمیت 2 خلانورد منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ اپنے نئے خلائی پروگرام کے لیے خاتون خلانورد کو منتخب کرلیا۔ جنہیں پہلی اماراتی خاتون خلانورد ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خاتون سمیت 2 خلانورد منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے نام نوراالمطروشی اور محمد المولا ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تاہم ان کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی سات امارات میں سے مجموعی طور پر 4 ہزار درخواستیں خلانوردوں کی جانب سے موصول ہوئیں تھیں۔ تاہم حتمی منظوری دو خوش نصیب خلانوردوں کی ہوئی ہے۔ یہ خلانورد اب ناسا کے ہوسٹن ٹیکساس میں واقع جانسن خلائی مرکز تربیت کے لیے بھیجے جائیں گے۔ اس سے قبل سال 2019 میں ایک اماراتی خاتون خلائی سٹیشن پر 8 روز گزار چکی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں سال فروری میں مریخ کے میدار میں اپنا سیٹلائٹ امل اتار لیا ہے۔اس کے بعد امارات کی نظریں بغیر انسان کے خلائی گاڑی چاند پر اتارنے پر مرکوز ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں اماراتی حکمران مریخ پر انسانی بستی بسانے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!