متحدہ عرب امارات: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 62 ہزار 694 خوراکیں لگا دی گئیں

امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلینے والے تمام افراد کے لیے نومبر سے سفری پابندیاں ختم کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی 62 ہزار 694 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ اماراتی وزارت صحت اور پری ونشن کے مطابق مملکت میں اب تک 19 اعشاریہ 5 ملین سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ جن کا تناسب ہر 100 افراد میں 197 اعشاریہ 6 فیصد بنتا ہے۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

دوسری جانب امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلینے والے افراد پر سے نومبر میں تمام سفری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔ تاہم انہیں ٹیسٹنگ اور سکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ اس سے قبل کورونا بحران کے دوران غیرمعمولی پابندیوں کی وجہ سے رشتہ دار، دوست اور بزنس مین کافی ماہ تک ساری دنیا میں متاثر رہے ہیں اور اپنے پیاروں سے ملنے سے قاصر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی کورونا وائرس رسپانس کوآرڈینیٹر جیفری زینٹس کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا اطلاق نومبر کے آغاز میں ہوجائے گا۔ اماراتی وزارت صحت اور پری ونشن نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ میں تمام اماراتی شہریوں اور ہائی رسک انفکشن میں مبتلا مریضوں کو مفت فلو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ یواےای میں آنے والے سیاح تمام سرکاری ہیلتھ مراکز اور نجی ہسپتالوں سے 50 درہم کی معمولی فیس میں ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!