دُبئی میونسپلٹی نے سٹیریلائزیشن کے لیے خصوصی ڈرونز طیارے بنا لیے

رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کی تشکیل کی 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے Innovation Week (ایجادات کا ہفتہ) منایا جا رہا ہے۔جس میں مختلف اماراتی سرکاری اداروں کی جانب سے جدیدیت پر مبنی اقدامات اور مشینری کو سامنے لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُبئی میونسپلٹی کا بھی ایک جدت پر مبنی اقدام سامنے آ گیا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے ڈس انفیکشن کے لیے جدید ترین طریقہ متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کا مقصد امارات سے کورونا کے جلد از جلد خاتمے کے لیے سٹیریلائزیشن کو موثر ترین بنانا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق دُبئی کی میونسپلٹی نے کورونا کے خلاف جنگ میں سٹیریلائزیشن کے لیے موثر حکمت عملی اپنا لی ہے۔ اس مقصد کے لیے دُبئی میونسپلٹی نے جدید انداز کے ڈرون متعارف کرائے ہیں جن کی مدد سے عوامی مقامات پر بھرپور سٹیریلائزیشن کی جا رہی ہے۔ ان ڈرونز کی خاصیت یہ ہے کہ ان کے ذریعے ایسے مقامات پر بھی سٹیریلائزیشن کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے، جہاں دیگر ہیوی مشینری اور آلات کا لے جانا مشکل ہوتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سٹیریلائزیشن کے لیے استعمال ہونے والے ان ڈرونز کے حوالے سے بتایا گیا ہے”میونسپلٹی نے یہ ڈیوائسز نیشنل سٹیریلائزیشن پروگرام کے دوران ایجاد کی تھیں۔ یہ ان علاقوں میں سٹیریلائزیشن کے لیے مثالی مشینری ہے جہاں پر رسائی حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔“ ان ڈرونز کو کیڑے مار دوائیوں کے سپرے اور فضا سے کسی مقام کی مانیٹرنگ کے لیے بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ امارات کے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس بار امارات کی پچاسویں سالگرہ پر پورے ایک ہفتے کے لیے ماراتی ریاستوں میں مختلف مقامات پرگولڈن جوبلی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اماراتی حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عظیم ترین نیشنل انوویشن یونٹ سماج کے تمام طبقات کو یکجا کرے گا تاکہ موجودہ چیلنجز کے لیے بہترین حل سامنے آ سکیں۔ اس سلسلے میں ایسے پراجیکٹس ڈیزائن کیے جائیں گے جن سے امارات کا ایک بہترین مستقبل تشکیل پائے گا۔ اس ویڈیو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ”امارات کی تشکیل کا 50 سالہ جشن ہمارے اتحاد کو ظاہر کرے گا۔ ایک ایسی قوم کو اُجاگر کرے گا جس کی لغت میں ناممکن کا لفظ موجود نہیں ہے جو شراکت، جدت اور بہترین سے متاثر ہونے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔“

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!