متحدہ عرب امارات: اگر آپ ایک ضروری کام نہیں کریں گے تو آپ کو ریستوران سے نکال دیا جائے گا

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو انہیں ریستوران سے باہر نکال دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ریستوران اور کیفے میں شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ راس الخیمہ میونسپیلٹی کی جانب سے نئے قواعد کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے شخص کو ریستوران ادا شدہ رقم بھی واپس نہیں کریں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے علاوہ صارفین انتظار گاہ میں بھی تب تک انتظار نہیں کرسکیں گے جب تک مطلوبہ تعداد کی گنجائش پوری ہوجائے۔ نئے قواعد کی روشنی میں صارفین کو ہر حال میں ماسک لگائے رکھنا ہوگا۔ یہاں تک کہ وہ واش روم میں بھی جائے گا تو ماسک لگا کر رکھے گا۔ تاہم جب وہ اپنے ٹیبل پر بیٹھ جائے اور کھانا شروع کرنے لگے تو وہ ماسک اتار سکے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

ریستوران اور کیفے کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ٹیبل کو سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے لگائیں اور ایک ٹیبل پر 4 سے زیادہ افراد ہرگز نہ بٹھائیں۔ تاہم ایک خاندان کے افراد کو ٹیبل پر بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!