متحدہ عرب امارات میں اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر کال میں پابندی میں مزید توسیع کا اعلان کردیا ہے

مائیکروسافٹ ٹیمز، زوم اور سکائپ فار بزنسز کو گھر رہ کر کام کرنے والوں کے لیے رسائی دی گئی ہے جبکہ واٹس ایپ اور فیس ٹائم آڈیو اور ویڈیو کالز پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یواےای حکومت کے سائبر سیکیورٹی ہیڈ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ اور فیس ٹائم پر یواےای میں پابندی اٹھائے جانے کے لیے مذاکرات چل رہے ہیں۔ جی سی سی سائبر سیکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں بات کرتے ہوئے محمد ال کویتی کا کہنا تھا کہ وٹس ایپ کو کچھ عرصے کے لیے ٹیسٹ کے طور کھولا جائے گا۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ قانون سازی ہونا باقی ہے۔ جس پر کام جاری ہے۔ تاہم اس قانون سازی کے حوالے سے انہوں نے کچھ بتانے سے اجتناب برتا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں مائیکروسافٹ ٹیمز، زوم اور سکائپ کو ریموٹ ورک اور لرننگ کے لیے کام کی اجازت دی گئی ہے لیکن واٹس ایپ اور فیس ٹائم آڈیو اور ویڈیو کالز پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ رہائشی ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے پیڈ سروسز کو ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!