متحدہ عرب امارات میں کن مقامات سے فلو کی مفت ویکسین لگوائی جاسکتی ہے؟ یہاں جانیے

اماراتی حکومت نے اہلیت رکھنے والے افراد کو فلو کی مفت ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پری ونشن کے حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رواں ماہ سے یواےای میں تمام اماراتی شہریوں اور انفیکشن کے خطرے میں گھرے افراد کو فلو کی مفت ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ باقی تمام افراد سرکاری ہیلتھ سنٹرز اور نجی ہسپتالوں سے 50 درہم میں یہ ویکسین لگوا سکیں گے۔
فہرست میں موجود تمام کیٹیگریز کو ہائی رسک گروپ میں شامل کیا گیا ہے:
حاملہ خواتین
پانچ سال سے کم عمر کے بچے
ہیلتھ کیئر ورکرز
ساٹھ سال سے بڑی عمر کے تمام افراد
ایسے مریض جو موذی امراض کاشکار ہوں۔ جیسا کہ شوگر اور دل کی بیماری۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر میں انفکشن ڈیزیز سیکٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ ال حسینی کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد پر زور دے رہی ہیں کہ وہ فلو کی ویکسین لگوائیں کیونکہ فلو کا موسم شروع ہونے والا ہے۔ ہیلتھ اسسٹنٹ سیکٹر، ہیلتھ سنٹرز اور کلینکس کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمان ال رند کا کہنا ہے کہ یواےای میں آئے تمام سیاح بھی نجی ہیلتھ سنٹرز سے معمولی فیس میں ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اگر کسی کو فلو کے اثرات ظاہر ہوں تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اس سوال کے جواب میں ڈاکٹڑ فریدہ ال حسینی کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جسے فلو کے اثرات ظاہر ہوں۔ تو کیونکہ یہ کورونا سے ملتے ہیں۔ اس لیے وہ فوری طور پر طبی ہدایات حاصل کرے۔

اسے فوری طور پر قرنطینہ کرنا چاہیے اور کورونا ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ صحیح مرض کی تشخیص ہوسکے۔ اگر کورونا ٹیسٹ منفی آئے تو پھر وہ لازمی فلو ٹیسٹ کروائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد میں فلو سے جان جانے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے کمیونٹی کے لے ضروری ہے۔ خاص طور پر کمزور افراد کے لیے کہ وہ فلو کی ویکسین لگوائیں۔ عوام کو سال میں صرف ایک ہی فلو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!