اماراتی فضائی کمپنی کی حیرت انگیز آفر، تل ابیب کا سفر کریں وہ بھی انتہائی کم قیمت میں

وز ایئر کی جانب سے رواں ماہ کی 18 تاریخ سے ہفتہ وار تین پروازیں ابوظہبی سے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے آپریٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وز ایئر نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ 18 اپریل سے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں شروع کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل کو گرین لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب کے لیے کرایوں میں حیرت انگیز کمی کرتے ہوئے قیمت صرف 99 درہم مقرر کی گئی ہے۔ فضائی ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

مسافروں کی آسانی کے لیے ان کا عربی ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اپریل میں ابوظہبی سے تل ابیب کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں دستیاب ہوں گی جبکہ مئی میں روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کردی جائیں گی۔ قیس وان شیک وز ایئر ابوظہبی کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ فضائی سفر میں آسانی کے بعد انہیں خوشی ہے کہ وہ ابوظہبی سے تل ابیب کے لیے رواں ماہ سے فضائی آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو شہروں کے درمیان رابطہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان بہترین روابط کا فائدہ ٹورازم سیکٹر اور مقامی معیشت کو ہوگا۔ اس کے علاوہ سستے ترین سفر کی بدولت مسافروں کو فراغت کے لمحات گزارنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!