یو اے ای کا گولڈن جوبلی سال، نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی خوشخبری آ گئی

متحدہ عرب امارات 1971 ء میں وجود میں آیا تھا۔ سال 2021ء امارات کے قیام کا گولڈن جوبلی سال ہے۔ اس سال بہت سے جشن منائے جا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے امارت نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین سیکیورٹی فیچر شامل کیے جائیں گے جو انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق ہوں گے۔ اس بات کا فیصلہ یو اے ای کے نائب وزیر اعظم، وزیر برائے صدارتی اور چیئرمین سنٹرل بینک کی جانب سے ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے دوران خالد محمد بن سالم بالم تمیمی کو سنٹرل بینک کا نیا گورنر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ موجود ہ گورنر عبدالحامد محمد سعید الاحمدی نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سنٹرل بینک کے نئے گورنر خالد تمیمی کو بینک، فنانشل سروسز ایسٹ مینجمنٹ اور انویسٹمنٹ کے شعبوں میں 30 سا ل سے زائد عرصہ کام کرنے کا تجربہ ہے۔ گورنر سنٹرل بینک کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ ڈپٹی گورنر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ اس میٹنگ میں سنٹرل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے وائس چیئرمین عبدالرحمان صالح الصالح کے علاوہ بورڈ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس میٹنگ کے دوران امارات میں نئے قومی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے قیام کی درخواستیں بھی منظور کی گئیں۔ میٹنگ کے شرکاء کو اکنامک سپورٹ پلان سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پر بھی بریفنگ دی گئی جس کا مقصد کورونا وبا کے باعث معاشی اور مالیاتی دباؤ کو ختم کرنا ہے۔ سنٹرل بینک کی جانب سے کورونا سے متاثرہ اداروں اور افراد کے لیے 50 ارب درہم کی زیرو کاسٹ سہولت کی مُدت 2021ء تک بڑھا دی ہے۔
Source: Khaleej Times

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!