امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔ کراچی میں متحدہ عرب امارات کے ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا گيا

پاکستان کے شہر کراچی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانے میں ویزا سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الرمیثی کی دعوت پر ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔

اس ویزا سینٹر میں 11 کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزے کی سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

’وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یو اے ای کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف شعبوں کے حوالے سے آگاہی دی۔‘
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’امارات کا کراچی میں ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سندھ حکومت عرب امارات حکومت کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے بہترین ویزا مرکز قائم کر کے سندھ کے عوام کو سہولت فراہم کی

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔