کمپنی نے اپنے ملازمین پر کاروں، موٹر سائیکلوں کی برسات کر دی

آج جب دنیا بھر میں کساد بازاری، بیروزگاری کی خبریں عام ہیں ایسے میں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے۔

کووڈ 19 سےآنے والے معاشی بحران سے دنیا ابھی مکمل سنبھل نہیں سکی ہے اور تقریباً ہر ملک ہی کسی نہ کسی نوعیت کے معاشی مسائل کا شکار ہے جب کہ مہنگائی کے ساتھ بیروزگاری کا گراف بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

ایسے میں جب دنیا کے مختلف ممالک سے ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے، ڈاؤن سائزنگ کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں وہیں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے ملازمین پر انعام واکرام کی برسات کرتے ہوئے انہیں قیمتی کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق چنئی میں ایک کمپنی نے دیوالی کے تہوار پر اپنے ملازمین کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تحفہ دیا ہے جب کہ شادی کے لیے دی جانے والی امداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کمپنی کے ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم ڈیٹیلنگ سلولیوشنز چنئی میں قائم ایک کمپنی ہے جو 2005 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ کمپنی جو اسٹرکچرل اسٹیل ڈیزائن اور ڈیٹیلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اپنے ملازمین کو 28 قیمتی کاریں اور 29 موٹر سائیکلیں تحفے میں دی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ اس سے زیادہ محنت کر کے پیداواری صلاحیت بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔