شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے

اسلام آباد : عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی آئی پی پیز کے دفاع میں سامنےآگئے اور حکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، آئی پی پیز پہلےبھی تھےتب مسئلہ نہیں تھا، آئی پی پیز نےبہت منافع بنایااس میں کوئی شک نہیں لیکن حکومت نے جو ٹیرف دیا آئی پی پیز نے وہی پیسے لیے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے حکومتی اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے آپ صرف ڈیڑھ روپے بچائیں گے، کیا ڈیڑھ روپے بچانے کیلیے سرمایہ کاری کا ماحول ختم کرنا چاہتے ہیں؟ چارسو گیارہ ارب بچا کر چارہزار ارب قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک کیسے چلائیں گے؟

انھوں نے بتایا کہ 2013 میں 16،16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، 2013 میں بھی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوتے تھے، 18ہزار میگا واٹ بجلی پر پاکستان کھڑا ہے اور 1900 ارب روپے کیپیسٹی چارجز ہیں، بجلی سے متعلق مسائل کا حل سوچ سمجھ نکالنا ہوگا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ جس وقت ڈالر 100 روپے سے کم تھا اس وقت یہ پلانٹ لگے تھے، ہم نے معیشت تباہ کی اور معیشت نے آئی پی پیز کو تباہ کردیا ، سب کہتے ہیں آئی پی پیز ملک کو کھا گیا لیکن لوگوں کو حقیقت کا پتہ نہیں اور بات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پاکستان سےدبئی میں سرمایہ کاری کررہےہیں، حکومت وعدوں پر قائم نہیں رہتی توسرمایہ کاری نہیں آتی، لوگ حقیقت بتانےکوتیار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔