مجرمانہ سرگرمیاں: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

اونٹاریو: کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا، بھارتی سفارتکار اور قونصلر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی بےنقاب ہوگئی، غیرملکی سرزمین پربھارت کی غیر قانونی سرگرمیاں پھر منظرعام پر آگئیں۔

کینیڈا نے6 بھارتی سفارتکاروں کو خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بے دخل کردیا ، بے دخل ہونیوالوں میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما ودیگر سفارتکار اور عہدیداران شامل ہیں۔

کینیڈین حکام نے بتایا کہ پولیس نے ٹھوس ثبوتوں پر 14 اکتوبر کو 6 بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا، کینیڈین پولیس کو مودی سرکارکی سکھوں کیخلاف پر تشدد مہم کے ٹھوس شواہد ملے تھے ، کینیڈا میں بھارتی سفارتکار اور قونصلر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

کینیڈین پولیس کمشنر مائیک ڈوہیم نے کہا کہ بھارتی سفارتکار مودی سرکار کیلئے ایجنٹس کے ذریعےمعلومات جمع کرتے تھے، شواہد سے پتہ چلا بھارتی ایجنٹس مختلف اداروں کو معلومات جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا اور کچھ افراد اور اداروں کے ساتھ بھارتی حکومت کیلئے کام کرنےکیلئے دھمکیاں دی گئیں۔

مائیک ڈوہیم کا کہنا تھا کہ معلومات کو جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اراکین کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ثبوت بھارتی حکومت کو پیش کئے، جس میں تشدد روکنے کیلئےتعاون پر زور دیا گیا تھا، کینیڈین پولیس نے ایسے شواہد حاصل کیے جو سنگین مسائل ظاہر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔