آئین سازی اپنی سیاسی طاقت پر کرکے دکھائیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ہم آئین سازی اپنی سیاسی طاقت پر کرکے دکھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ میرا آخری ویک اینڈ ہوگا، مولانا صاحب کے جائز مطالبات کل وزیراعظم کے سامنے رکھے، امید کرتا ہوں وزیراعظم نے جو یقین دہانی کروائی ہے اس پر عملدرآمد کریں گے۔

بلاول بھٹو نے پارلیمانی کمیٹی کو آئینی ترامیم میں ووٹ ڈالنے کا طریقہ بھی سمجھایا۔

انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو کہا کہ جہاں میں ووٹ دوں گا وہاں آپ کو ووٹ دینا ہے، کسی شق کی حمایت نہیں کرتا تو آپ نے بھی نہیں کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کا مسودہ مشترکہ منظور ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر ڈوگر نے خصوصی کمیٹی میں مسودے کی مخالفت کی، منظوری کے وقت جے یو آئی ف کی رکن شاہدہ رحمان نے بھی اتفاق نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔