چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی کمیٹی آج ہی تشکیل دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: چیف جسٹس کی تقرری کیلئےخصوصی کمیٹی آج ہی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلایا جائیگا۔

نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر کمیٹی نامزد کردیا ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلائے جانے کا امکان ہے، نئے چیف جسٹس کیلئے کمیٹی دو تہائی اکثریت کے تحت فیصلہ کرے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے سلسلے میں سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی پارلیمانی سربراہان کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں تمام پارٹیون کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کیلئے ایک ایک سینیٹر کا نام آج ہی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، سینیٹ میں 4 بڑی پارٹیوں سے ایک ایک نمائندے کا نام طلب کیا گیا ہے۔

26ویں ترمیم کی شق 175 اے کی ذیلی شق 3 اے کے تحت نام طلب کیے گئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کریگی۔

تین سینئر ججوں میں سے ایک کوچیف جسٹس تعینات کیاجائےگا، کمیٹی قومی اسمبلی کے 8 اور سینیٹ کے 4 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔