ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

پاکستان سے ترکی کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ مغربی ایشیائی ملک تاریخی مقامات، ریزورٹس اور مختلف تفریحی مقامات کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

پاکستان میں درخواست دہندگان کو ترکی کے وزٹ ویزا کے لیے اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت تمام متعلقہ دستاویزات بشمول بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ٹکٹ کی تفصیلات، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر جمع کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ گزشتہ روز کی شرح تبادلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کرنا ہوگی۔

پاکستان سے سنگل انٹری ترکی وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالر ہے جبکہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے یہ فیس 190 ڈالر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔