کیا عارضی ورک ویزے پر حج کرسکتے ہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ حج وعمرے کے لیے عارضی ورک ویزے جاری کرانے کے لیے ادارے کا فعال ہونا انتہائی اہم ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ثابت ہو جائے کہ جس ادارے کی کمرشل رجسٹریشن یا لائسنس پرعارضی ویزے جاری کرائے گئے وہ فرضی یا جعلی ہوں یا یہ ثابت ہو جائے کہ سیزن کے دوران ادارے کو بند کردیا گیا اس صورت میں 15 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سیزنل ویزوں اور کارکنوں کے حوالے سے زمینی حقیقت کو جاننے کے لیے مختلف ورزارتوں پر مشتمل نگران ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو حج وعمرہ سیزن میں ان اداروں کا جائزہ لیں گی جنہیں عارضی ویزے جاری کیے گئے ہوں گے۔

بیرون مملکت سعودی عرب کے سفارتخانوں کی جانب سے ویزوں پر عربی اور انگلش میں ’حج کے لیے کارآمد نہیں‘ تحریر کیا جائے گا، عارضی ویزوں کے حامل افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت حج وعمرہ اس طرح کے سیزنل ویزے جنہیں استعمال نہیں کیا گیا ہو گا انہیں یکم ذوالحجہ کو کینسل کردیا جائے گا۔ سیزنل حج وعمرہ کو کسی بھی طرح عارضی یا مستقل ورک ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔

وزارت کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ عارضی ویزے کی مد میں درخواست گزار ضمانت کے طورپر فی ویزا 2 ہزارریال جمع کرائے گا جو اس بات کی ضمانت ہو گی کہ کارکن کو اس کے حقوق ملے ہیں یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔