شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ میلہ سجنے کو ہے تیار

شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیپ بال کرکٹ کا میلہ دسمبر میں سجے گا سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق کو ٹورنامنٹ میں اہم ذمے داری مل گئی۔

جاوید میانداد کے چھکے سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جا رہاہے۔ شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ کا میلہ دسمبر میں سجے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں امارات میں مقیم افراد کے لیے انٹری مفت ہو گی جب کہ سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق ٹورنامنٹ کے برینڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

دسمبر میں ہونے والے سوپر فکس چیمپئن شپ سیزن تھری میں پاکستان، بھارت، یو اے ای، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیئرمین سوپر فکس نوید احد، ڈائریکٹر فیلڈ آپریشنز سجاد عباسی، میڈیا ڈائریکٹر ارشد انجم اور ڈائریکٹر اسٹریٹیجک الائنس عمر فاروق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ کا مقصد کرکٹ کا فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور کمیونیٹی کا مثبت امیج سامنے لانا ہے۔ اس سال ٹورنامنٹ کے برینڈ ایمبیسڈر اسپنر ثقلین مشتاق ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔