بابراعظم کے حق میں پوسٹ، فخرزمان کو نوٹس جاری

ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر بابر اعظم کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والے فخر زمان سے پی سی بی نے وضاحت مانگ لی۔

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بورڈ نے فخرزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اکتوبر تک جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

نوٹس کے مطابق فخرزمان نےسینٹرل کنٹریکٹ کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ نوٹس میں قومی کرکٹر فخر زمان سےوضاحت طلب کی گئی ہے۔

فخر زمان نے بابر اعظم کو اسکواڈ سےڈراپ کیےجانےپر ٹوئٹ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اسٹار بلےباز ویراٹ کوہلی پر بھی برا وقت آیا اور تین سال خراب فارم کے باوجود انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا لیکن ملک کے بہترین بلے باز کو باہر کرنے سے ٹیم میں منفی پیغام جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔