آئینی ترامیم کے لئے حکومت کے نمبر پورے نہیں، عمر ایوب کا دعویٰ

پشاور : پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کے لئے حکومت کے نمبر پورے نہیں، حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ، ہمارے ممبران کو 1سے 3ارب روپے تک آفر دی جارہی ہے، ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کےلئے حکومت کے نمبر پورے نہیں، حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بارکونسل کو آئینی ترمیم مسودہ دینےکی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے انکشاف کیا تھا کہ آئینی ترمیم پر ووٹ کے لیے ایم این ایز کوایک ایک ارب اور وزارتوں کی پیشکش ہو رہی ہے، ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں ، سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا کام آئینی ترامیم نہیں ہے ، ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔