کراچی میں کارروائی کے لیے جانیوالا پولیس انسپکٹر اغوا

کراچی کے علاقے ولی ٹاؤن میں کارروائی کے لیے جانے والے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو چھالیہ ودیگر غیرقانونی اشیا کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو جھگڑا ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے بعد مسلح ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے جانے والے انسپکٹر اکیلے تھے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری گودام کے اطراف میں موجود ہے۔
بعدازاں حب چوکی کے قریب ملزمان انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو پھینک کر فرار ہوگئے،۔
ادھر کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا، منشیات فروشوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔