پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدنی

ستمبر میں بھی کراچی ریلوے فریٹ اور مسافر ٹرانسپورٹیشن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن نے 15،264 ریلوے ویگنز کے ذریعے کارگو اندرون منتقل کیا۔ٹرین کارگو آپریشن میں 4لاکھ 55ہزار 588 ٹن سامان منتقل کیا گیا۔

کراچی ڈویژن ریلوے نے 2ارب37 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ کراچی ڈویژن کو کارگو آپریشن سے 42 فیصد اضافے سے 71 کروڑ 10 روپے زیادہ آمدنی ہو ئی۔

چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں 6 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، کراچی ڈویژن سے پہلی سہ ماہی کے دوران 12لاکھ 74ہزار 471 مسافروں نے سفر کیا۔

کراچی ڈویژن سے میل ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 89.79 فیصد رہی۔ کراچی ریلوے ڈویژن نے فریٹ و مسافرٹرین آپریشن میں16.24فیصد زیادہ آمدنی حاصل کی۔

کراچی ڈویژن نے 10 ارب 54 کروڑ 60 روپے کی آمدنی حاصل کی۔ کراچی ریلوے ڈویژن کی غیر معمولی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔