پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب میں بیٹھا ہے، شرجیل میمن

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کا تھنک ٹینک اس وقت تل ابیب (اسرائیل) میں بیٹھا ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ایس سی او کانفرنس سبوتاژ کرنے کیلیے سرگرداں ہے۔ وہ سیاست نہیں بلکہ صہیونی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان کے تل ابیب سے روابط ایس سی او سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں اور پاکستان کے قومی مفاد پر سمجھوتہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن بیرونی ایجنڈوں پر عمل پیرا ہے او بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر ملک دشمن مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ عمران خان ماضی میں بھی چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا تھنک ٹینک اور اہم پالیسی مشیر اس وقت تل ابیب اسرائیل میں بیٹھے ہوئے ہیں جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو تل ابیب سے ہی پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے۔ بین الاقوامی لابنگ کیلیے تل ابیب میں پی ٹی آئی کے ہینڈلرز مسلسل متحرک ہیں اور بیرونی قوتوں کی پی ٹی آئی کی امداد کا مقصد پاکستان کی اقتصادی اور سفارتی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلینڈ کے میئر الیکشن میں صادق خان کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی حمایت بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے جب کہ اے پی سی میں شرکت کر کے بھی پی ٹی آئی نے اسرائیل سے اپنا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔