ایس سی او سمٹ: مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل، ٹریفک پلان بھی جاری

اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جب کہ ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 26 واں سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں چین، بھارت، روس، ایران سمیت تمام ممبر ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

سربراہی اجلاس میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث جامع اور مربوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹس، وفود کی رہائش گاہوں اور دیگر مقامات پر ڈیوٹیز کو حتمی شکل اور ٹریفک کا پلان تشکیل دیا ہے۔ کوشش کی ہے کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

آئی جی کے مطابق غیر ملکی سربراہان، وفود اور مہمانوں کی بھرپور سیکیورٹی یقینی بنائی ہے۔ وزارت خارجہ، ضلعی انتظامیہ، آرمی، رینجرز اور ایف سی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے مزید بتایا کہ دیگر صوبائی پولیس، ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ اہلکار بھی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ پولیس نے 93 فیصد فورس بھرپور سیکیورٹی انتظامات کیلیے تعینات کی ہے اور 9 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔