’فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے‘

اسلام آباد: سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطے کا احوال بتا دیا۔

اسد قیصر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے تناظر میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بانی کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور ذاتی معالج تک رسائی کا مطالبہ کیا جبکہ ان سے آئینی مسودے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) مسودے کے اکثر نکات پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی ہے، مسودے پر مزید غور و فکر کیلیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس ہوگا جس میں مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کو ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کرنے کا یقین دلایا، مشاورت کے بعد ان کو پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔