سعودی عرب میں عارضی ورک ویزوں سے متعلق خوشخبری

سعودی عرب میں کام کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔

اس سے قبل، عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔

یہ فیصلہ وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے جن کی سعودی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، اس کا مقصد نجی شعبے کے لیے آسانی کرنا اور ویزا پالیسیوں اور لیبر مارکیٹ کے مطالبات کے درمیان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

عارضی ورک ویزا کی مدت اب 15 شعبان سے شروع ہو کر محرم کے اختتام تک ہو گی۔

اس اقدام کا مقصد کمپنیوں کو عمرہ سیزن کے دوران کام کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے خدمات کے لیے عارضی کارکنوں کی خدمات حاصل کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔