نیتن یاہو کا اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

امن دشمن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے اقوام متحدہ کی امن فوج نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کےنام پیغام میں نیتن یاہو نےکہا کہ اقوام متحدہ کی فوج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے، کئی مرتبہ کی وارننگ کے باوجود امن فوج لبنان کی سرحد سےنہیں گئیں، اقوام متحدہ کا امن مشن حزب اللہ کوانسانی ڈھال مہیا کر رہی ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک لبنان سرحد پر یواین فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ حملوں کےباوجود اقوام متحدہ کی امن فوج نے سرحد چھوڑنےسے انکار کر دیا ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے ہٹانے کے مطالبے پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیروت نیتن یاہو کے موقف اور UNIFIL کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (UNIFIL) کے دو امن فوجی ایک مشاہداتی ٹاور کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کے بعد زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔