ایس سی او: وزیراعظم سمیت روس کا سب سے بڑا وفد پاکستان پہنچ گیا

ایس سی او میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روسی فیڈریشن کےڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک شام کواسلام آبادپہنچ گئے تھے۔ روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کیلئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے۔ روسی وفد 2 حصوں میں پاکستان پہنچا ہے۔ روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم کے علاوہ 2 سے 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

روسی وزیر اعظم کے وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں۔ روسی وزیراعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روسی وزیراعظم میخائل مشوستین کی اعلیٰ پاکستانی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ روس اورچین ایس سی او کے بانی ممالک ہیں۔

روس اور چین نے مل کر 1996 میں شنگھائی فائیو کی بنیاد رکھی تھی۔ شنگھائی فائیو بعد میں سنگھائی تعاون تنظیم بنی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔