پی ٹی آئی فی الحال آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم فی الحال آئینی ترامیم پر ووٹ نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم سے متعلق پیشرفت کا بھی علم نہیں، انہوں نے ہماری اور مولانا کی گفتگو کو مثبت لیا ہے، انہیں آئینی ترامیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقات اور گفتگو پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ لیا، بانی کو مولانا کے ساتھ آئینی پیکیج، ترامیم سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا، جس مسودے پر مولانا کے ساتھ جارہے تھے اس پر گفت و شنید کو بانی نے مثبت لیا، جب تک بانی کے واضح احکامات نہیں آتے پیشرفت نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش کریں گے پیر کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں، مولانا صاحب سے آئینی ترامیم پر بات چیت جاری رکھیں گے، اگر آپ لوگوں کو اغوا کریں گے تو آئینی ترامیم کا کوئی فائدہ نہیں، یہ جس طریقے سے کررہے ہیں یہ غیرآئینی عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے، بانی پی ٹی آئی نےکہا کسی صورت قوم کی خود داری پرسمجھوتہ نہیں کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔