کراچی لی مارکیٹ میں گھر میں خواتین کو قتل کرنے والا بیٹا نکلا، اہم انکشافات

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لرزہ خیز قتل کی واردات کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی آفس میں شعبہ تفتیش، آپریشن اور پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ابتدائی تفتیش سے متعلق آگاہ کیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق 19 اکتوبر کی رات لیاری کے ایک گھر میں خواتین کی لاشیں ملیں تھیں جب ہم جائےوقوعہ پر پہنچے تو پورا گھرخونم خون تھا، جائےوقوعہ سے شواہد جمع کر کے تکنیکی پہلوؤں سے تفتیش کی اور مختلف زاویوں سےتفتیش کے دوران ملزم بلال نےاعتراف جرم کر لیا۔

ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیا گھر میں کچھ مشکوک حرکات کا احساس ہوا، ملزم نے طیش میں آکر گھر سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ملزم گھر والوں کی مشکوک حرکات کی وجہ سے دلبرداشتہ تھا، ملزم نے غیرت اور انا کی خاطرماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کوقتل کیا۔

’ملزم نے آزادخیالی اور ٹک ٹاک کے استعمال پر گھر کی خواتین کو قتل کیا ملزم شادی شدہ ہےاس کی ایک بیٹی تھی، اہلیہ سےطلاق ہوچکی تھی اور ملزم کےگھر کی خواتین ٹک ٹاک ویڈیوزبھی بناتی تھیں، ملزم کےمطابق ایک لڑکی سےمحبت ہوئی اس کےگھروالوں نےعلیحدہ گھرکامطالبہ کیا ملزم نے اپنے گھر والوں سے اس بات کامطالبہ کیا‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔