غزہ پر اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 100,000 سے بڑھ گئی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 100,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کی تازہ ترین رپورٹنگ مدت میں 115 فلسطینی شہید اور 487 زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد محصور علاقے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 100,282 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں اب تک کم از کم 42 ہزار 718 فلسطینی شہید بھی ہو چکے ہیں، جن میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے سربراہ فلپ لازارینی نے شمالی غزہ میں لڑائی کو روکنے کے لیے فوری درخواست کی ہے، تاکہ وہاں پھنسے شہریوں تک انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دی جا سکے۔ انھوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں ہر طرف موت کی بو پھیلی ہوئی ہے کیوں کہ لاشیں سڑکوں پر یا ملبے کے نیچے پڑی ہوئی ہیں، اور لاشوں کو ہٹانے یا انسانی امداد فراہم کرنے کے مشن کو اسرائیل نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال اکتوبر میں محصور علاقے پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے ’’امداد اور سامان کے ایک چوتھائی سے زیادہ ٹرکوں‘‘ کے داخلے کو روکا ہے، تقریباً ڈھائی لاکھ امدادی ٹرکوں کو روکا گیا۔

دفتر نے کہا کہ یہ اسرائیل کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں وہ عام شہریوں اور بچوں کے خلاف بھوک کی پالیسی کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، بالخصوص خوراک، بچوں کے دودھ اور غذائی سپلیمنٹس کے داخلے کو روک کر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔