’والد سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی‘: قاسم رونجھو کے بیٹے کا اہم بیان

اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو کا اہم وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

قاسم رونجھو کی میڈیا ٹاک پر بیٹے جہانزیب نے وضاحتی بیان دیا کہ سینیٹ ووٹ کے بعد پارٹی پالیسی کے تحت استعفے کا کہا گیا تو والد نے استعفیٰ دینا مناسب سمجھا۔

جہانزیب نے کہا کہ والد سے زبردستی پریس کانفرنس کرائی گئی اور پریس کانفرنس میں بیان الفاظ پارٹی کمیٹی نے زبردستی بولنے کو کہا، کیا یہ زیب دیتا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عمر رسیدہ شخص کو استعمال کریں؟

بیٹے نے مزید کہا کہ پارٹی کی جانب سے غیر اخلاقی اور غیر سنجیدہ عمل ہے جس کی مذمت کرتا ہوں، والد کو پالیسی کے تحت خبروں کی زینت بنایا گیا، 70 سال سے زائد عمر کے میرے والد کو ہفتہ وار ڈائیلیسز کروانا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ آج قاسم رونجھو سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے سیکریٹری سینیٹ کو اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا ہے۔

سردار اختر مینگل نے ان سے اور سینیٹر نسیمہ احسان سے استعفیٰ طلب کیا تھا کیونکہ سینیٹرز نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔