دہشتگرد پی ٹی آئی نہیں (ن) لیگ ہے، بیرسٹر سیف کا مریم نواز کو جواب

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) ہے۔

بیرسٹر سیف مریم نواز کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا کہ انصاف دینے کے بجائے لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں، مریم نواز پی ٹی آئی پر الزام تراشی کے بجائے انصاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آپ اور آپ کی جماعت کی طرح بیہودہ سیاست نہیں کی، پی ٹی آئی پر الزام لگانے کے بجائے شفاف تحقیقات کی جائیں، الزام لگا کر عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔

قبل ازیں، مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت جلاؤ گھیراؤ فتنے کی پلاننگ کے پی میں ہو رہی ہے، وہاں کے لوگ کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، مجھے کے پی کے لوگوں پر ترس آتا ہے کیونکہ ان کو معلوم ہی نہیں سیاست ترقی اور خدمت کا نام ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام سے کہتی ہوں آنکھیں کھولیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کا سوچیں، کسی بھی چیز میں آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ بول کر نکل جائیں، ایک جماعت جس کا کوئی ایجنڈا اور سیاست نہیں وہ جھوٹ کا سہارا لیتی ہے، آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پر بھی جھوٹا الزام لگا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ سوشل میڈیا نہیں بلکہ پاکستان تحریک انتشار ہے، ملک میں صرف آگ لگانا پاکستان تحریک انتشار کا ایجنڈا ہے، اس مجرم نے 9 مئی کو آگ لگوائی شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔