یحییٰ سنوار کی شہادت سے قبل مزاحمت، اسرائیل نے ویڈیو جاری کر دی

اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز سے ہی حماس کے حال ہی میں منتخب ہونے والے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ سامنے آرہا ہے، تاہم اب اسرائیلی فوج کی جانب سے شہادت سے قبل آخری لمحات کی مبینہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی فورس نے غزہ کی ایک عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے بیچوں بیچ سے ڈرون کی فوٹیج جاری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بم باری کے سبب تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کے ڈھیر کے درمیان ایک شخص اکیلا شدید زخمی حالت میں مزاحمت کررہا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی شخص دھول مٹی سے اٹا ہوا ایک صوفے پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ اس کا سر اور چہرہ لپٹے ہوئے کپڑے سے چھپا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص کون ہے؟ اس حوالے سے کچھ واضح طور پر نہیں کہا جاسکتا، مگر اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار ہیں اور مذکورہ ویڈیو ان کی شہادت سے قبل آخری لمحات کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔