بابا صدیقی کیس: قاتل کو اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے قاتل کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں ایک اسکریپ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے زیرِ حراست مشتبہ ملزمان کی تعداد 10 ہوگئی۔ اسکریپ ڈیلر کی شناخت بھگوت سنگھ اوم سنگھ کے نام سے ہوئی جو اصل میں راجستھان کے ادے پور کا رہنے والا ہے۔

اہلکار کے مطابق ملزم کو نوی ممبئی سے گرفتار کیا گیا، بھگوت سنگھ اوم سنگھ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 26 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پولیس نے اب تک بھگونت سنگھ سمیت 10 افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے۔ ان میں ممبئی میٹروپولیٹن علاقے کے 5 افراد کو لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

بابا صدیقی کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے آفس کے باہر تین ملزمان نے گولیاں مار کر جاں بحق کیا۔

پولیس کی حراست مشتبہ ملزمان میں گرو میل بلجیت سنگھ اور دھرمراج راجیش کشیپ ہیں جبکہ اہم شوٹر شیوکمار گوتم اور قتل کی سازش میں ملوث دو دیگر افراد فرار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔